23 جنوری 2014 - 20:30
یمن: ایرانی سفارتکار کی شہادت پر ردّعمل

اقوام متحدہ میں غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے نمائندہ دفتر نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حالیہ دھشتگردانہ اقدامات کی کہ جس کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سفارت کار کی شہادت واقع ہوئی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ابنا: غیر وابستہ ممالک کی تحریک نے اپنے ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران اور شہید ہونے والے سفارت کار کے اہل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے ، یمن کے دارالحکومت صنعا میں پیش آنے والے اس دھشتگردانہ حملے کے حقیقی عاملوں کی گرفتاری اور ان کو سخت سے سخت سزائیں دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ 18 جنوری کو یمن میں ایران سفارت خانے کے ایک اعلی عہدیدار 57 سالہ "ابوالقاسم اسدی" کو نامعلوم مسلح حملہ واروں نے فائرنگ کا نشانہ بناکر قتل کردیا تھا۔

.......

/169